ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل ایس آئی اؤ کے زیر اہتمام تعلقہ کے تمام  ہائی اسکولس ٹاپرس کو تعلیمی ایوارڈ

بھٹکل ایس آئی اؤ کے زیر اہتمام تعلقہ کے تمام  ہائی اسکولس ٹاپرس کو تعلیمی ایوارڈ

Sat, 15 Sep 2018 17:00:33    S.O. News Service

بھٹکل :15/ستمبر(ایس اؤ نیوز) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی اؤ) کی طرف سے بھٹکل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تعلقہ بھر کے تمام ہائی اسکولوں کے  ایس ایس ایل سی  ٹاپرس کو ’’اشرف برماور ایوارڈ ‘‘ اور مدرسہ ٹاپرس کو ’’مولانا عبدالباری ندوی ایوارڈ‘‘ سے نوازے جانے کی اطلاع ایس آئی اؤ بھٹکل کے سکریٹری کے پریس ریلیز کے ذریعے اعلان کیا  ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق بروز اتوار 16ستمبر 2018کی شام 30-04بجے رابطہ ہال میں ایس آئی اؤ ایجوکیشنل ایوارڈ پروگرام منعقد ہوگا، جس میں لائف کوچ اینڈ موٹیویشنل اسپیکر عتیق الرحمن مہمان خصوصی اورایس آئی اؤ کرناٹکا کے ریاستی صدر محمد رفیق بیدر پروگرام کی صدارت کریں گے۔ بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی والنٹین ڈیسوزا، بی ای اؤ منجی ایم آر، جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی اور اسلامک ویلفئیر سوسائٹی کے سکریٹری قادر میراں پٹیل بطور مہمان شرکت کریں گے۔ ایس آئی اؤ بھٹکل کی طرف سے تمام اہلیان بھٹکل سے درخواست کی گئی ہے کہ وقت مقررہ پر پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے طلبا ونوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

پریس ریلیز  میں کہاگیا ہے ایس آئی اؤ 1982سے ملک گیر سطح پر طلبا تنظیم کی حیثیت سے اپنی ایک  شناخت رکھتی ہے۔ تعلیمی میدان میں اپنی کارکردگی کے لئے مشہور و معروف بھی ہے۔ بھٹکل شاخ کی طرف سے  مختلف اسکولوں کے گولڈ میڈلسٹ کو ہی ایوارڈ دئیے جانے کی روایت رہی ہے ، مگر امسال  ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے بھٹکل تعلقہ کے تمام ہائی اسکولوں کے ایس ایس ایل سی  اور مدرسہ ٹاپر س کو ایوارڈ س دئیے جانےکی بات کہی گئی ہے۔


Share: